رونالڈو کی شاندار کارکردگی، النصر نے داماک کو شکست دے کر سعودی پرو لیگ ٹائٹل جیت لیا

رونالڈو کی شاندار کارکردگی، النصر نے داماک کو شکست دے کر سعودی پرو لیگ ٹائٹل جیت لیا

سعودی پرو لیگ کے آخری مرحلے میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے النصر نے داماک کو 1-4 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

میچ کے ہیرو کرسٹیانو رونالڈو  رہے جن کی فیصلہ کن کارکردگی نے ٹیم کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس کامیابی کے ساتھ النصر نے مجموعی طور پر 86 پوائنٹس حاصل کیے اور اپنے روایتی حریف الہلال کو دو پوائنٹس کے فرق سے پیچھے چھوڑ دیا۔یہ 2019 کے بعد النصر کا پہلا سعودی پرو لیگ ٹائٹل ہے، جبکہ رونالڈو کے لیے بھی سعودی عرب میں یہ پہلی لیگ فتح ثابت ہوئی۔میچ کا آغاز تیز رفتار کھیل سے ہوا۔ پہلا گول 34ویں منٹ میں سادیو مانے نے جواو فیلکس کے کارنر پر شاندار ہیڈر کے ذریعے کیا۔ دوسرے ہاف میں کنگزلے کومان نے انفرادی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرا گول اسکور کیا۔

داماک نے پنالٹی پر ایک گول کرکے مقابلہ کم کیا، تاہم اس کے فوراً بعد رونالڈو نے شاندار فری کک کے ذریعے برتری کو دوبارہ مستحکم کیا۔ 81ویں منٹ میں ان کا دوسرا گول میچ کا فیصلہ کن لمحہ ثابت ہوا۔میچ کے اختتام پر رونالڈو جذباتی ہو گئے اور فتح کے بعد خوشی کے آنسو ان کی آنکھوں میں آ گئے، جسے شائقین نے ایک تاریخی لمحہ قرار دیا۔