سعودی پرو لیگ: النصر اور الہلال کے شائقین میں جھڑپیں، اسٹیڈیم میں ہنگامہ آرائی

سعودی پرو لیگ: النصر اور الہلال کے شائقین میں جھڑپیں، اسٹیڈیم میں ہنگامہ آرائی

سعودی پرو لیگ کے ایک ہائی وولٹیج اور ڈرامائی مقابلے میں النصر اور الہلال کے درمیان میچ 1-1 سے برابر رہا، جس کے بعد النصر کی لیگ ٹائٹل جیتنے کی امیدوں کو بڑا دھچکا لگا۔

میچ کے اختتام پر صورتحال اس وقت کشیدہ ہو گئی جب مبینہ طور پر ناراض النصر کے بعض شائقین نے اسٹیڈیم میں ہنگامہ آرائی شروع کر دی۔ اطلاعات کے مطابق انہوں نے الہلال کے شائقین کے لیے مختص وی آئی پی سیکشن کی طرف بڑھ کر جھڑپ کی کوشش کی۔اس دوران دونوں ٹیموں کے شائقین کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی اور ہاتھا پائی کی نوبت آ گئی، جس سے اسٹیڈیم میں افراتفری پھیل گئی۔ بعد ازاں سکیورٹی اہلکاروں نے صورتحال کو قابو میں کیا۔

سعودی حکام کے مطابق ریاض پولیس نے واقعے میں ملوث متعدد افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے عدالت میں پیش کر دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں تاکہ ہنگامہ آرائی کے ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکے۔