محمد سہیل عدنان کی شاندار کارکردگی، پاکستان کی انڈر 15 اسکواش ٹیم نے عالمی ٹائٹل جیت لیا

محمد سہیل عدنان کی شاندار کارکردگی، پاکستان کی انڈر 15 اسکواش ٹیم نے عالمی ٹائٹل جیت لیا

پاکستان کی انڈر 15 اسکواش ٹیم نے عالمی سطح پر ایک اور کامیابی حاصل کرتے ہوئے قومی پرچم بلند کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق، محمد سہیل عدنان نے فائنل میں چین کے یوان شی کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی:

سیٹ سکور: 7-11، 9-11، 7-11
سہیل عدنان پہلے بھی جنوبی کوریا میں ایشین انڈر 13 جونیئر اسکواش چیمپئن رہ چکے ہیں اور ایشین جونیئر اسکواش میں بھارت کے ابھاد سنگھ کو کوارٹر فائنل میں 3-11، 9-11، 4-11 سے شکست دے کر عبرتناک کامیابی حاصل کی تھی۔یہ کامیابیاں نوجوان ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے مثبت نتائج اور پاکستانی نوجوان کھلاڑیوں کی شاندار صلاحیتوں کی عکاس ہیں۔