اسپین ویمنز ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خواتین نیشنز لیگ کا ٹائٹل ایک بار پھر اپنے نام کر لیا ہے۔
یہ مقابلہ میڈرڈ میں کھیلا گیا، جہاں اسپین نے جرمنی کو 0-3 سے شکست دی۔ اس سے پہلے کھیلے گئے پہلے میچ میں دونوں ٹیمیں بغیر کسی گول کے برابر رہیں، لیکن دوسرے لیگ میں اسپین نے اپنی بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور جرمنی کو شکست دی۔میچ کا آغاز دونوں ٹیموں نے جارحانہ انداز میں کیا، خاص طور پر جرمنی نے حملہ آور کھیل کا مظاہرہ کیا، مگر ان کے کئی مواقع ضائع ہوگئے، جس کی وجہ سے انہیں دوسرے لیگ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اسپین نے میچ کے دوران مسلسل دباؤ برقرار رکھا اور حملے جاری رکھے، جس کا نتیجہ 61ویں منٹ میں نکلا جب کلاؤڈیا پینا نے ایک بہترین گول کرکے اسپین کو برتری دلائی۔
اس کے سات منٹ بعد، یعنی 68ویں منٹ میں، وِکی لوپیز نے ایک اور شاندار گول اسکور کیا، جس سے اسپین کی برتری دو گول ہوگئی۔ 74ویں منٹ میں، کلاؤڈیا پینا نے ایک اور زبردست گول کرکے اسکور 0-3 کردیا۔ اس کے بعد مقابلہ اسی برتری پر ختم ہوا، اور اسپین نے یہ فائنل جیت لیا۔جرمنی کی گول کیپر این-کترین برگر نے اس میچ میں کئی اہم بچاؤ کیے، مگر اسپین کی مسلسل حملوں اور جارحانہ کھیل کی بدولت جرمنی کی دفاعی لائن کمزور پڑ گئی۔ اسپین کی یہ جیت ان کی مسلسل محنت اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، اور انہوں نے ایک بار پھر عالمی سطح پر اپنی برتری ثابت کی۔