چائنیز قونصلیٹ کے گردونواح موک ایکسرسائز

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد کی زیر نگرانی چائنیز قونصلیٹ کے گردونواح موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا موک ایکسرسائز میں اقبال ٹاؤن ڈویڑن کے ایس ایچ اوز، کرائم سین یونٹ، ایلیٹ فورس نے شرکت کی ترجمان پولیس کے مطابق موک ایکسرسائز میں ریسکیو 1122، بم ڈسپوزل سکواڈ، سپیشل برانچ، فائر بریگیڈ نے بھی شمولیت کی ایس پی اقبال ٹائون بلال احمد اور ایس ڈی پی او مسلم ٹاؤن سرکل عاطف معراج نے جوانوں کو بریفنگ دی ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد کے مطابق حاضر دماغی، مربوط کوآرڈینیشن سے کسی بھی چیلنج اور ہنگامی صورتحال کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے، موک ایکسرسائز کے انعقاد کا مقصد فورسز کو الرٹ اور چاک و چوبند رکھنا ہے، لاہور پولیس کا شمار پاکستان کی بہترین سیکیورٹی فورسز میں ہوتا ہے،تمام کوئیک رسپانس فورسز کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مشق کروائی گئی،کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے لاہور پولیس اپنے شہریوں کی حفاظت کیلئے ہروقت تیار ہے،