لاہور(کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی ہدایات پر شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ مجاہد اسکواڈ نے ناکہ شیراکوٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک مشکوک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان موبائلز کے مطابق دورانِ چیکنگ مشکوک گاڑی کو روک کر تلاشی لی گئی جس کے نتیجے میں ملزم کے قبضے سے ایک رائفل، ایک پستول، پانچ میگزینز اور سینکڑوں گولیاں برآمد ہوئیں۔ پولیس نے گرفتار ملزم شاہد کو قانونی کارروائی کے لیے تھانہ شیراکوٹ کے حوالے کر دیا۔ ایس پی موبائلز بلال احمد کا کہنا ہے کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، اسلحہ کی نمائش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔