لاہور(کرائم رپورٹر) شیراکوٹ پولیس نے جوا کھیلتے ہوئے 5 جواری گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ترجمان کے مطابق پولیس نے 100 فٹ روڈ طلعت پارک سے تاش کے پتوں پر جوا کھیلنے والے عبدالرزاق، وحید، ظہیر، عباس اور بشیر کوگرفتار کر کے ہزاروں روپے نقدی اور تاش کے پتے برآمد کر لئے ۔