لاہور (کرائم رپورٹر)مجاہد سکواڈ نے علی الصبح نیو راوی ناکے پر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی پتنگوں کی سپلائی ناکام بنا کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر قائم ناکہ جات پر سرچ اینڈ سویپ کے دوران رکشے کی تلاشی لی گئی تو400 سے زائد پتنگیں برآمد ہوئیں جس پر ملزم خالد کو گرفتار کر کے پتنگوں سمیت قانونی کارروائی کیلئے شاہدرہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔