ناکے پر پتنگوں کی بڑی کھیپ پکڑی گئی، ملزم گرفتار

 مجاہد سکواڈ نے 500 سے زائد پتنگیں اور ممنوعہ ڈور بر آمد کرلی، مقدمہ درج 
لاہور(کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر صوبائی دارالحکومت کے داخلی و خارجی ناکہ جات پر مشتبہ افراد اور گاڑیوں کی کڑی نگرانی جاری ہے۔ مجاہد سکواڈ نے ناکہ گلویڑا پر کارروائی کرتے ہوئے پتنگوں کی سپلائی ناکام بنا دی۔پولیس نے ملزم طلحہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 500 سے زائد پتنگیں اور ممنوعہ ڈور کی ایک چرخی بر آمد کرلی۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزم پتنگیں قصور سے لاہور منتقل کررہا تھا۔ گرفتار ملزم کو بر آمد شدہ پتنگوں اور ڈور سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ کاہنہ کے حوالے کردیا گیا۔ایس پی ڈولفن بلال احمد نے کہا کہ حکومتی ہدایات اور مقررہ ٹائم فریم سے قبل پتنگوں اور ڈور کی خرید و فروخت کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل در آمد جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشتبہ افراد اور گاڑیوں کی مکمل چیکنگ کے بغیر لاہور میں داخلہ ممکن نہیں۔