لاہور(کرائم رپورٹر) ایس پی اقبال ٹائون ڈویژن کی ہدایت پر مضر صحت گٹکا مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ساندہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بٹ پان شاپ سے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت سجاد اور جمیل کے نام سے ہوئی ہے، جو حکومت پنجاب کی پابندی کے باوجود مضر صحت گٹکا اور دیگر ممنوعہ اشیاء فروخت کر رہے تھے۔کارروائی کے دوران پولیس نے ملزمان کے قبضے سے گٹکا ون ٹو ون، شیشہ فلیور، ممنوعہ سگریٹ کے 200 پیکٹ اور 15 کلو مضر صحت گٹکا برآمد کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ایس پی اقبال ٹائون سدرہ خان نے ساندہ پولیس کی کارروائی کو سراہتے ہوئے ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ گٹکا مافیا کے خلاف کریک ڈائون آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔