مغلپورہ : گٹکا فروش گرفتار بھاری مقدار میں سامان برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر) مغلپورہ پولیس نے کاروائی کے دوران گٹکا فروش کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ترجمان کے مطابق ایس پی سول لائنز کی سربراہی میں گٹکا مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن  کے دوران مغلپورہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر شالیمار لنک روڈ سے  نجی پان شاپ پر سرے عام گٹکا فروخت کرتے ہوئے رفاقت کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے بھاری مقدار میں گٹکے کی پڑیاں اور گٹکا تیار کرنے کا سامان برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا