کامران سلیم نے مبینہ طور پر گھر کے غسل خانے میں تیز دھار آلے سے گلہ کاٹا، تفتیش جاری
لاہور(کرائم رپورٹر)جنوبی چھائونی کے علاقے مریم نشاط کالونی میں 43 سالہ شخص پراسرار طور پر جاں بحق ہوگیاایدھی ترجمان کے مطابق 43 سالہ کامران سلیم نے مبینہ طور پر گھر کے غسل خانے میں تیز دھار آلے سے گلہ کاٹ کر خودکشی کی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کر لیے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ خودکشی معلوم ہوتا ہے، تاہم مختلف پہلوئوں سے تحقیقات جاری ہیں تاکہ واقعے کی اصل وجوہات سامنے لائی جا سکیں۔پولیس کارروائی مکمل ہونے کے بعد لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔