گگومنڈی(خصوصی رپورٹ)موٹرسائیکل سوارنے بازارجاتی ہوئی لڑکی کوٹکرمارکرزخمی کردیا،گلہ کرنے پرباپ پرفائرنگ کردی، گزشتہ روزبستی محمدپورہ کے رہائشی محمدبلال کی بیٹی بازارجارہی تھی کہ رانابلال نے اسے موٹرسائیکل کی ٹکرماردی ،جس کے نتیجہ میں لڑکی زخمی ہوگئی، اس موقع پر راناہارون اونچی آوازمیں قہقہے مارکرکہتارہاکہ’’ بچی توڈرگئی‘‘ متاثرہ لڑکی کے والدکی شکایت پرراناہارون نے اس پر اندھادھندفائرنگ کردی ،خوش قسمتی سے محمدبلال محفوظ رہا،تھانہ گگومنڈی پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔