شیخوپورہ(خصوصی رپورٹ)شیخوپورہ میں فیصل آباد روڈ بائی پاس کے قریب 22ویلر ٹرالر نے الیکٹرک سکوٹی کو ٹکر ماردی، جس کے نتیجہ میں سکوٹی سوار 43سالہ خاتون موقع پرہی جاں بحق ہوگئی۔دم توڑنے والی خاتون کی شناخت عابدہ بی بی زوجہ ڈاکٹر عرفان کے نام سے ہوئی ہے۔ ریسکیو ٹیموں نے ضروری کارروائی کے لیے خاتون کی لاش پولیس کے حوالے کردی۔