مانانوالہ:ماں نے اپنااور2بچوں کا گلہ کاٹ لیا‘تینوں جاں بحق

 خاتون چندروز قبل میکے سے سسرال آئی، میاں بیوی میں ناچاقی تھی،مرنیوالوں میں 2سالہ ابراہیم اور 3سالہ مریم شامل، پولیس نے خاوند شاہد علی کو حراست میں لے لیا:ڈی پی او بلال 
مانانوالہ(آن لائن)شیخوپورہ تھانہ بھکھی کی حدود گاؤں دامو آنہ میں گھریلو ناچاقی پر خاتون نے تیز دھار آلہ سے 2 کمسن بچوں کے گلے کاٹ کر اپنا گلا بھی کاٹ لیا۔ماں دو کمسن بچوں سمیت جاں بحق ہو گئی۔ خاتون مانانوالہ کے نواحی گاؤں پنواں کی رہائشی ہیں۔چند قبل وہ میکے سے سسرال آئی اور میاں بیوی کے درمیان ناچاقی تھی۔ تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے دامو آنہ تھانہ بھکھی کی حدود میں سی دل دہلا دینے والا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں گھریلو ناچاقی کا عبرتناک انجام سامنے آیا ہے۔والدہ نے اپنے دو کمسن بچے بہن بھائی 2 سالہ ابراہیم اور 3 سالہ مریم کے چھری سے گلے کاٹ کر اپنا بھی گلا کاٹ لیا۔ ماں اپنے دونوں کمسن بچوں سمیت جاں بحق ہو گئی۔ خاتون کی شناخت 23 سالہ آصفہ بی بی کے نام سے ہوئی ھے خاتون مانانوالہ کے نواحی گاں پنواں کی رہائشی اور میاں بیوی کے درمیان ناچاقی چل رہی تھی اور چند دن قبل میکے سے سسرال واپس آئی تھی پولیس نے مقتولہ کے خاوند شاہد علی کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ھے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ بلال ظفر شیخ نے واقعہ کا نوٹس لے لیا مزید تفتیش جاری ہے