14سالہ لڑکے کا گلہ کاٹ دیا

نامعلوم افراد نے تیز دھار آلے سیحسن افضل کا گلا کاٹ کرکھیتوں میں پھینک دیا ، چچا کی مدعیت میں مقدمہ درج 
 لاہور(کرائم رپورٹر)ہڈیارہ کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے 14 سالہ لڑکے کا گلہ کاٹنے سے زخمی ہونیوالا 14 سالہ حسن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیاپولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے تیز دھار آلے سے لڑکے کا گلا کاٹ کرکھیتوں میں پھینک دیا تھاپولیس نے بچے کے چچا کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیاپولیس نے لاش تحویل میں لیکر مزید تحقیقات شروع کردیں۔پولیس کے مطابق مضروب کی شناخت حسن افضل کے نام سے ہوئی، پڈھانہ گاؤں کا رہائشی ہے،نامعلوم ملزمان نے مضروب کے گلے پر تیز دھار آلے سے وار کیا،شدید زخمی کرنے کے بعد ملزمان لڑکے کو قبرستان میں چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔متاثرہ لڑکا گزشتہ روز لاپتہ ہوا،چچا محمد عرفان کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیامقدمہ اقدام قتل کی دفعات کے تحت ملزموں کے خلاف درج کیا گیا،جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے ملزموں کی تلاش کی جا رہی ہے۔