گوجرہ میں پانچ ہزار روپے کیلئے برہنہ دوڑ لگانے پر2افراد گرفتار

  لاہور(آئی  این پی )صوبہ پنجاب کے ضلع منڈی بہائو لدین کے قصبہ گوجرہ سے ایک ایسا غیر معمولی واقعے نے  عوامی حلقوں کو حیرت میں ڈال دیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق گوجرہ میں سرگودھا روڈ کے مصروف ترین قینچی چوک پر دوستوں کے درمیان لگنے والی پانچ ہزار روپے کی ایک شرط جس میں برہنہ ہو کر بھاگنا تھا۔ یہ معاملہ اب اب پولیس کے زیر تفتیش ہے۔  پولیس نے برہنہ دوڑ لگانے والے نوجوان اور شرط لگانے والے اس کے تین ساتھیوں کے خلاف تعزیرات پاکستان اور جوا آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر کے دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔