بچوں کی لڑائی پر ملزم بلال کو اٹھا کر ڈیرے پر لے گئے ، آئی جی کا نوٹس
لاہور(کرائم رپورٹر)سوشل میڈیا پر کمسن لڑکے کو برہنہ کر کے تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل ہو نے پر آئی جی پنجاب نے نوٹس لے لیا۔ڈی پی او بلال ظفر شیخ نے بتا یا کہ واقعہ فاروق آباد کے نواحی ڈیرہ حاجی نواب خاں کا ہے ویڈیو میں متعدد افراد 17 سالہ بلال کو برہنہ کر کے تشدد کرتے نظر آرہے ہیں تھانہ صدر فاروق آباد میں والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ڈی پی او بلال ظفر شیخ نے کہا کہ ویڈیو میں تشدد کرنے والے 8 افراد کو تھانہ صدر فاروق آباد پولیس نے گرفتار کر لیا بچوں کی لڑائی پر ملزمان غنڈہ گردی کرتے ہوئے بلال کو اٹھا کر اپنے ڈیرہ پر لے گئے ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دلوائیں گے۔آ ئی جی پنجا ب ڈاکٹر عثما ن انو ر نے کہا کہ قانون سے کوئی بالا تر نہیں،قانون کی بالا دستی ہر صورت قائم رکھی جائے گی۔