اراضی تنازع پر2افراد قتل

ہڈیارہ دیوثانی گائوں میں فائرنگ سے جاوید ،35 سالہ صدیق چل بسے،عامر، برکت زخمی 
 لاہور (کرائم رپورٹر)ہڈیارہ کے علاقہ دیوثانی گائوں میں زمین کے تنازع پر فائرنگ کے واقعہ میں دوافراد قتل جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق زمین کے تنازع پر فائرنگ سے 55 سالہ جاوید ،35 سالہ صدیق قتل جبکہ عامراور برکت زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی ایس پی کینٹ قاضی علی رضا بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ زخمی عامر، برکت وغیرہ طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل، علاج معالجہ جاری پولیس اور فرانزک ٹیم کے موقع سے شواہد اکٹھے کرلئے گئے۔ لاشیں تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لیے ڈیڈ ہائوس منتقل کردیا گیا ۔ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضانے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محمد سعید کی مدعیت میں نامزد ملزمان اعجاز، شہباز ، یوسف وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔ ایس پی کینٹ کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔