لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ سٹریٹ کریمنلز کے خلاف پر عزم لاہور شہر میں وارداتوں کی 50 ففٹی کرنے والا گینگ کا سرغنہ گرفتار کر لیا گیا ترجمان ڈولفن کے مطابق گرفتار ملزم نے صرف مخصوص ایریا میں مجموعی طور پر 60 وارداتیں کی ڈولفن سکواڈ نے ملزم کو انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ملت پارک سے گرفتار کیاڈولفن ٹیم کو گرفتاری کے وقت ملزم کی طرف سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔گرفتار ملزم پر ڈکیتی، چوری، جھپٹا، گینگز و دیگر سنگین جرائم کے مقدمات درج ہیں ملزم سکندر عباس کو مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانہ ملت پارک کے حوالے کر دیا گیاایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق ڈولفن سکواڈ،پی آر یو شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے لیے ہر وقت پر عزم ہے۔