لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارلحکومت میں فول پروف سیکورٹی کیلئے ڈولفن سکواڈ سٹریٹ کریمنلز کے خلاف پر عزم ہے لاہور شہر میں وارداتوں کی 50 ففٹی کرنے والا گینگ کے سرغنہ کوگرفتار کرلیا گیا ترجمان ڈولفن کے مطابق گرفتار ملزم نے صرف مخصوص ایریا میں مجموعی طور پر 75 وارداتیں کی ڈولفن سکواڈ نے ملزم کو انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے ساندہ روڈ سے گرفتار کیاگرفتار ملزم پر ڈکیتی، چوری، جھپٹا، گینگز و دیگر سنگین جرائم کے مقدمات درج ہیں ملزم عمار علی کو قانونی کارروائی کیلئے تھانہ ساندہ کے حوالے کر دیا گیا ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق ڈولفن سکواڈ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے لیے ہر وقت پر عزم ہے امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔