20 لاکھ مالیت کے نان کسٹم سگریٹ برآمد

 موٹر وے پولیس نے ڈرائیور کے فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا دی  
لاہور(کرائم رپورٹر)موٹروے پولیس سنٹرل زون نے20 لاکھ روپے مالیت کے نان کسٹم سگریٹ برآمد کر لیے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹرو ے پولیس نے چیچہ وطنی کے قریب مشکوک وین کو روکنے کی کوشش کی ،ڈرائیور نے فرار ہونے کی کوشش کی جس کو گرفتار کر لیا گیا۔گاڑی کی تلاشی کے دوران 1250 پیک سگریٹ مالیت20 لاکھ  برآمد ہوئے۔ قانونی کارروائی کے بعد موٹروے پولیس نے سگریٹ ایف بی آر حکام کے حوالے کر دیئے۔