نان کسٹم پیڈ سگریٹ کیخلاف کریک ڈا ئون، بڑا سٹاک ضبط

غیر قانونی کاروبار کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا:اے سی چیچہ وطنی
غازی آباد (خصوصی رپورٹ )نان کسٹم پیڈ سگریٹ فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈا ئون، بھاری مقدار میں سٹاک ضبط،اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی جاوید ممتاز لکھویر کی نگرانی میں انفورسمنٹ آفیسر پیرا فورس محسن اقبال اور عشرت یٰسین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ نان کسٹم پیڈ سگریٹ فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا اور سگریٹ فروخت کرنے والی دکانوں پر چھاپے مارے۔ اس دوران انہوں نے نان کسٹم پیڈ سگریٹ کے 2700پیکٹ بر آمد کرکے ضبط کیے۔ اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی کا کہنا تھا کہ غیر قانونی کاروبار کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔