90 لاکھ روپے مالیت کے نان ٹیکس ادا شدہ سگریٹ برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر)موٹروے پولیس ایم فور نے کارروائی کرتے ہوئے فیصل آباد کے قریب تقریباً 90 لاکھ روپے مالیت کے نان ٹیکس ادا شدہ سگریٹ برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیاترجمان سنٹرل ریجن کے مطابق ایم فور سیکٹر ون کے قریب مشکوک شہزور پک اپ کو روک کر تلاشی لی گئی تو گاڑی سے کسان برانڈ کے 70 کارٹن نان ٹیکس ادا شدہ سگریٹ برآمد ہوئے۔ برآمد شدہ سگریٹ کی مالیت ڈیوٹی اور ٹیکس سمیت تقریباً 90 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔ترجمان کے مطابق کارروائی میں موٹروے پولیس کے انسپکٹر محسن یونس، عثمان شبیر، اویس اور ذیشان نے حصہ لیا۔ ملزمان سرگودھا سے مظفرگڑھ نان ٹیکس ادا شدہ سگریٹ منتقل کر رہے تھے موٹروے پولیس نے ڈرائیور محمد عابد اور اس کے ساتھی محمد وقاص کو حراست میں لے کر برآمد شدہ سگریٹ اور گاڑی مزید قانونی کارروائی کے لیے فیصل آباد میں ایف بی آر حکام کے حوالے کر دی۔زونل کمانڈر نے کامیاب کارروائی پر پٹرولنگ افسران کی کارکردگی کو سراہا۔