انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان دشمنی میں آر ایس ایس کا مرکزی کردار ہے

انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان دشمنی میں آر ایس ایس کا مرکزی کردار ہے

سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی عوام پاکستان کی دشمن نہیں، بلکہ پاکستان دشمنی میں اہم کردار آر ایس ایس (راشٹریہ سویم سیوک سنگھ) کا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس کا نظریہ ہندوتوا کی بنیاد ہے جس نے پچھلے 100 سالوں میں لوگوں کو شدت پسند بنایا ہے۔انوار الحق کاکڑ نے اپنے خطاب میں پاکستان کے معصوم بچوں کی شہادت پر گہرا دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ دلخراش واقعہ ایک بڑی تکلیف ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارت نے پہلگام واقعے کو بہانہ بنا کر پاکستان پر حملہ کیا۔

 آر ایس ایس اور بی جے پی کا نظریہ، بین الاقوامی امن کے لیے خطرہ
سینیٹر کاکڑ نے کہا کہ آر ایس ایس کا نظریہ نہ صرف بھارت کے اندر شدت پسندی کو فروغ دے رہا ہے بلکہ یہ بین الاقوامی امن اور استحکام کو بھی چیلنج کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے آر ایس ایس کا فلسفہ اپنا کر اسے بھارتی اداروں اور سیاسی جماعتوں میں پھیلایا ہے جو کشیدگی اور نفرت کو ہوا دے رہا ہے۔

 قائداعظم و علامہ اقبال کے نظریات پر حملہ، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی حمایت
انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان کی ریاست قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کے دو قومی نظریے پر مبنی ہے، اور حالیہ دنوں میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھی اس نظریے پر گفتگو کی جو تاریخ کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس کو اس بات سے شدید تکلیف ہوئی ہے کیونکہ یہ نظریہ ان کے مخالف ہے۔

 وزیراعظم کی جانب سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو اعزاز
سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے وزیراعظم کی طرف سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا اعزاز دینے کو قابل تحسین قرار دیا اور کہا کہ یہ اقدام پاکستان کی خودمختاری اور قومی نظریے کی مضبوطی کی علامت ہے۔