آزاد کشمیر میں وزیر اعظم انوار الحق کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک، ووٹ دینے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں وزیر اعظم انوار الحق کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک، ووٹ دینے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں سیاسی ہلچل عروج پر ہے، جہاں وزیر اعظم انوار الحق کے خلاف ممکنہ عدم اعتماد کی تحریک کے تحت اعلانیہ ووٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
حکومت کو موجودہ صورت میں اکثریت برقرار رکھنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔تفصیلات کے مطابق، وزیر خوراک چوہدری اکبر ابراہیم اور وزیر خزانہ عبدالماجد خان نے انوار الحق سے راہیں جدا کر لی ہیں اور انہوں نے تحریک انصاف کے فارورڈ بلاک سے علیحدگی کا اعلان آج مظفرآباد میں ایک پریس کانفرنس کے ذریعے کیا ہے۔آئندہ چند گھنٹوں میں مزید ارکان اسمبلی بھی تحریک انصاف سے الگ ہونے اور عدم اعتماد کی حمایت کرنے کا امکان ہے۔