اسلام آباد (آئی ا ین پی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن )کے رہنما و وفاقی وزیر احسن اقبال کا پی ٹی آئی کے رہنما مراد سعید کے خلاف ہرجانے کے کیس کا فیصلہ جج کی تبدیلی کے باعث موخرکردیا گیا۔ احسن اقبال اور مراد سعید کے وکلاء ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش ہوئے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کیس پر دوبارہ دلائل طلب کر لیے۔احسن اقبال کا مراد سعید کیخلاف ہرجانے کے کیس کا فیصلہ نہ سنایا جاسکا۔عدالت نے ہرجانے کے کیس کی سماعت 26 مئی تک ملتوی کر دی۔