مراد سعید ہرجانہ کیس: احسن اقبال کے وکیل پیش نہ ہوئے

اسلام آباد (آئی این پی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کے خلاف ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی۔ لیگی رہنما احسن اقبال کی جانب سے معاون وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔معاون وکیل نے بتایا کہ وکیل قیصر امام مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہو سکتے۔عدالت نے کیس کی سماعت 14اپریل تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ احسن اقبال نے مراد سعید کے خلاف 10ارب روپے کے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔مراد سعید نے احسن اقبال پر سکھر ملتان موٹر وے میں مبینہ طور پر کرپشن کا الزام عائد کیا تھا۔