احسن اقبال کے مراد سعید کیخلاف ہرجانہ کیس کی سماعت کل ہوگی

اسلام آباد(آن لائن)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں لیگی رہنما ، وفاقی وزیراحسن اقبال کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کیخلاف ہرجانہ کیس کی سماعت اٹھارہ مارچ رواں ہفتے منگل کے روزہوگی۔ اس دوران مراد سعیدکے وکیل حتمی دلائل پیش کریں گے۔ انھوں نے سابقہ پیشی پر تیاری کے لیے مہلت مانگی تھی۔رواں ہفتے منگل کووایڈیشنل اینڈ سیشن جج محمد شبیر بھٹی مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کیخلاف ہرجانہ کیس کی سماعت کریں گے۔