احسن اقبال کا مراد سعید کیخلاف ہرجانہ کیس: حتمی دلائل کے لیے مہلت کی استدعا منظور

 اسلام آباد(آئی این پی )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے لیگی رہنما احسن اقبال کا پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کیخلاف ہرجانہ کیس میں حتمی دلائل کے لیے مہلت کی استدعا منظورکرلی۔ایڈیشنل اینڈ سیشن جج محمد شبیر بھٹی نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کے پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کیخلاف ہرجانہ کیس کی سماعت کی۔ مراد سعید کے وکیل کی جانب سے حتمی دلائل کے لئے مہلت کی استدعا کی۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 18 مارچ تک ملتوی کردی۔احسن اقبال کے وکیل قیصر امام کے معاون عدالت میں پیش ہوئے۔ مراد سعید کی جانب سے معاون وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔ احسن اقبال نے مراد سعید کیخلاف 10ارب ہرجانہ کا دعویٰ دائر کررکھا ہے۔ مراد سعید کی جانب سے احسن اقبال پر ملتان سکھر موٹروے میں 70 ارب روپے رشوت کا الزام لگایا گیا تھا۔