دھماکے کے باعث گھر کی عمارت ، ملحقہ گھروں کو بھی نقصان پہنچا،زخمی ہسپتال منتقل کردیے گئے
لاہور (کرائم رپورٹر )لاہور میں غازی آباد کے علاقے میں ایک گھر کے اندر گیس سلنڈر دھماکے میں تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق واقعے میں زخمی ہونے والوں میں 17سالہ مبین، 12سالہ عبداللہ اور 8سالہ بچی شامل ہیں۔پولیس کے مطابق دھماکے کے باعث گھر کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا جبکہ سلنڈر پھٹنے سے ملحقہ گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔ زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ملبہ ہٹانے کا آپریشن شروع کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تفتیش کی جا رہی ہے۔