بیڈن روڈ ،باربی کیو دکان میں سلنڈر دھماکا،3افراد زخمی

لاہور(کرائم رپورٹر) بیڈن روڈ پر چمن آئس کریم کے قریب واقع ایک باربی کیو کی دکان میں سلنڈر دھماکے سے تین افراد زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمرجنسی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں 36سالہ عامر 24سالہ ماجد 26سالہ ابوبکر کے ناموں سے ہوئی ہیواقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ممکنہ نقصان کو بڑھنے سے روک دیاابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ گیس لیک ہونے کے باعث پیش آیا۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں