سلنڈر دھماکا،چھت اڑ گئی،3 افراد شدید زخمی

ایک ہفتے کے دوران گیس ری فلنگ کے دوران دوسرا دھماکا،زخمی لاہور منتقل
تلونڈی،الہ آباد:الہ آباد کے نواحی گائوں ارزانی پور میں گیس ری فلنگ کے دوران سلنڈر پھٹنے سے 3 افراد بری طرح جھلس گئے،مکان کی چھت اڑگئی۔زخمیوں کو تشویشناک حالت میں لاہور جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔تفصیل کے مطابق محکمہ سول ڈیفنس کی مبینہ غفلت کی وجہ سے گیس ری فلنگ کے دوران ایک ہفتے میں دوسرا دھماکا ہوا۔ارزانی پور میں ایل پی جی ری فلنگ کے دوران 3 افراد بری طرح جھلس گئے جن میں 25سالہ زبیر، 23 سالہ شہزاد اور15سالہ زاہد امین شامل ہیں۔ سلنڈر دھماکے سے مکان کی چھت اڑگئی ۔