لاہور(کرائم رپورٹر)فیکٹری ایریاکے علاقے مقامی ریسٹورنٹ میں سلنڈر پھٹنے سے 3افراد زخمی ہوگئے ریسکیو ذرائع کے مطابق فیکٹری ایریاجنرل ہسپتال کے قریب مقامی ریسٹورنٹ میں سلنڈر پھٹنے سے 3افراد 22سالہ تیمور 30سالہ وقاص اور 50سالہ طفیل زخمی ہوگیا اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد نزدیکی ہسپتال میں منتقل کردیا۔