لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور کے علاقے علی پارک، پیکو روڈ، کوٹ لکھپت میں ایک گھر کے کچن میں سلنڈر پھٹنے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہو گئے۔ واقعہ کے فوری بعد ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔زخمی افراد کو بعد ازاں جناح ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا مزید علاج جاری ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں گھر کے اندر شدید نقصان بھی ہوا ہے۔زخمیوں کی شناخت درج ذیل ہے، عظمت عمر 45 سال، عظمیٰ بی بی 40 سال، فضہ بی بی 22 سال، زوہا 22 سال، کوتابہ 14 سال شامل ہیں۔