گیس سلنڈر دکان میں دھماکا، آتشزدگی، لاکھوں کا سامان جل گیا

صدر گوگیرہ(خصوصی رپورٹ)صدر گوگیرہ کی بستی روشن  آباد میں غیر قانونی گیس سلنڈر کی دکان میں شاٹ سرکٹ سیزوردار دھماکا ہوا اور آگ لگ گئی۔ شعلوں کی لپیٹ میں آکر لاکھوں کا سامان جل کر راکھ ہوگیا تاہم آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ریسکیو اور فائر بریگیڈٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔