کراچی(آئی این پی ) سوشل میڈیا کے ذریعے ریاست مخالف پروپیگنڈا کرنے پر نیشنل سائبرکرائم ایجنسی سندھ زون میں 3خواتین سمیت 11ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔رپورٹ کے مطابق مقدمات ریاست مخالف اور قومی سطح کی شخصیات کے خلاف ہرزہ سرائی کے تحت درج کیے گئے۔ نامزد ملزمان نے ویب ٹی وی سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پروپیگنڈا کیا۔مذکورہ اکائونٹس سے پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھی ریاست مخالف ہرزہ سرائی سامنے آئی۔ درج مقدمات کے تحت ایک خاتون سمیت متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔