ریاست مخالف پروپیگنڈا ، انتشار پھیلانے کی مذموم سازش ناکام ہو چکی ، آ ئی جی آزادکشمیر

مظفر آباد(آئی این پی )آئی جی آزاد جموں و کشمیر کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے کالعدم ایکشن کمیٹی کے ناپاک عزائم کا پردہ چاک کر دیا۔یوم شہدائے پولیس کے موقع پر مظفرآباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی آزاد جموں و کشمیر کا کہنا تھا کہ کالعدم تنظیم کے نام نہاد امن پسند کارندوں نے عاقب شہید کی لاش وصول کرنے کیلئے موجود اہلخانہ کو اغوا کیا، باہر بیٹھ کر کشمیر پولیس کو گالیاں دینے والی کالعدم تنظیم کی حقیقت عاقب شہید کے والد سے پوچھیں۔آئی جی آزاد کشمیر نے کہا کہ شرپسند ٹولے نے شہید کے اہل خانہ کو برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا اور غیر اخلاقی ویڈیوز بنائیں، عاقب شہید نے ایمبولینس میں جام شہادت نوش کیا اور کالعدم کمیٹی نے شہید کی لاش کو چار دن تک روک کر رکھا