ڈولفن سکواڈ ان ایکشن،11ملزمان گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ نے شہر میں ناجائز اسلحہ کی ترسیل اور نمائش کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 11ملزمان کو گرفتار کرلیا ترجمان ڈولفن سکواڈ کے مطابق ڈولفن سکواڈ نے شہر میں ناجائز اسلحہ کی ترسیل اور نمائش کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 11ملزمان کو گرفتار کرلیابیگم کوٹ، مناواں، شادباغ ہوائی فائرنگ کرنیوالے 3 ملزمان کوگرفتار کرکے3 پستول برآمد کر لی گئی ملزمان سرعام ہوائی فائرنگ کر کے خوف وہراس پھیلا رہے تھے۔برکی، گلشن اقبال، سندر، مناواں و دیگر جگہوں سے بھی سنیپ چیکنگ کے دوران 8 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیاگرفتار ملزمان کے قبضہ سے 9 پستول، 2 رائفلیں، کارتوس، گولیاں اور میگزینز برآمد کر لیا گیا ملزمان فہد، سجاد، عامر، بلال دیگر کو قانونی کارروائی کیلئے تھانہ برکی، نواں کوڑٹ، سندر، شادباغ، مناواں، لاری اڈھ، چوکی بیگم کوٹ کے حوالے کر دیا گیاایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ اسلحہ کی نمایش کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی کی جاے گئی