ریاست مخالف پراپیگنڈا، شہباز گل، معید پیرزاہ پر مقدمات درج

اسلام آباد(آئی این پی)ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ اسلام آباد نے سوشل میڈیا پر ریاست و ریاستی اداروں کے خلاف پراپپگنڈا کرنے پر پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل اور یوٹیوبر معید پیرزاہ کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔دونوں ملزمان بیرون ملک مقیم ہیں، ان کے معاون دیگر ملزمان کا تعین تفتیش میں کیا جائے گا۔شہباز گل اور معید پیرزادہ کے خلاف سائبر کرائم ونگ میں انکوائریز جاری تھیں جن میں الزامات درست پائے جانے پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ اسلام آباد میں سب انسپکٹر منیب ظفر کی مدعیت میں دونوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔