لاہور میں ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت 23 مقدمات درج

 لاہور (آئی این پی )لاہور پولیس نے سوشل میڈیا پر جعلی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈائون کرتے ہوئے ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت 23 مقدمات درج کرلئے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کا کہنا ہے کہ قومی اداروں کے خلاف قابل اعتراض اور نازیبا مواد کی تشہیر میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔