ملزم سے 85 بوتلیں شراب برآمد کر لی گئی: ایس پی اویس شفیق
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ڈی پی او نارتھ کینٹ ندیم یاسین کی سربراہی میں چوکی انچارج گلدشت ٹاؤن پولیس ٹیم کے ہمراہ دبنگ کارروائی کرتے ہوئے دوران چیکنگ منشیات فروش عرفان کو منشیات کی سپلائی دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق ملزم عرفان سے 85 بوتلیں شراب برآمد کر لی گئی ملزم کا مختلف علاقوں میں نوجوان نسل کو منشیات بیچنے کا اعتراف کیا پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کاررو آیاں جاری ہیں،ایس پی کینٹ نے چوکی انچارج گلدشت ٹاؤن محمد رضوان اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی کینٹ اویس شفیق کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کو تباہ و برباد کرنے والے منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں،