لاہور(کرائم رپورٹر)مناواں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دوران سرچ آپریشنز مشہور بدنام زمانہ ریکارڈ یافتہ 3 منشیات فروش بلاول، آصف اور اللہ دتہ کوگرفتار کرلیا۔ ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کی اڑھائی کلو سے زائد چرس اور 420 گرام آئس برآمد کی گئی۔ ملزمان نے مضافاتی علاقوں میں نو جوان نسل کو منشیات بیچنے کا اعتراف کیا ہے۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں شروع کردی ہیں۔