غازی آباد:منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) غازی آباد پولیس نے منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر دوران چیکنگ منشیات فروش زاہد حسین کومنشیات کی سپلائی دیتے ہوئے گرفتار کر کے اس سے لاکھوں روپے مالیت کی 2 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔