لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے گرد شکنجہ سخت کر دیا گیا ایس ڈی پی او برکی آصف عطاء کی سربراہی میں ایس ایچ او ہئیر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ دبنگ کارروائیاں کرتے ہوئے دوران پٹرولنگ2 منشیات فروش عامر اور سنی کومنشیات کی ڈلیوری دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں منشیات سمیت گرفتار کرلیاایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کے مطابق ملزم عامر اور سنی سے 2 کلو سے زائد چرس اور 180 گرام آئس برآمد کر لی گئی ملزمان کا مضافاتی علاقوں میں نو جوان نسل کو منشییات بیچنے کا اعتراف کیا ہے پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے لیے حوالے انوسٹی گیشنز کر دیا گیا ایس پی کینٹ نے ایس ایچ او ہئیر عزیر ارشد، ایس آئی محمد عمران اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کو تباہ و برباد کرنے والے منشیات فروشوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا