اغواء ہو نے والی نابالغ طالبہ کا مقدمہ درج

بورے والا ( خصوصی رپورٹ)اے بلاک سے اغواء ہو نے والی نابالغ طالبہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمہ مغویہ کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ والد کے مطابق طالبہ کے اغواء میں مقامی نوجوان اور دونامعلوم افراد ملوث ہیں۔ تفصیل کے مطابق اے بلاک سے اغواء ہو نے والی نابالغ بچی کے اغواء کا مقدمہ تھانہ ماڈل ٹا ئون پولیس نے در ج کر لیا گ ئو شالہ کے رہائشی فاروق کی بیٹی سکول میں پڑھنے کے بعد اے بلاک میں قائم معروف نجی اکیڈمی گئی اور وہاں سے تین افراد اسے اغواء کر کے لے گئے، مغویہ کے والد نے مقامی نوجوان اور دو نامعلوم ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ۔