اسلام آباد ہائیکورٹ کا لاپتا شہری کے اغواء کا مقدمہ درج کرنے کا حکم

     اسلام آباد(آئی این پی ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے 20مارچ سے لاپتا شہری کے اغوا ء کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس محمد آصف نے جی ٹین اسلام آباد سے لاپتا شہری نعیم مظفر کی بازیابی سے متعلق اسکے بھائی وقار احمد کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔عدالت میں نعیم مظفر کی والدہ کے ہمراہ درخواست گزار کی وکیل ایمان مزاری ایڈووکیٹ پیش ہوئیں جبکہ ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ اور تھانہ رمنا کے پولیس حکام بھی عدالت میں موجود تھے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد پولیس کو نعیم مظفر کے اغواء کا مقدمہ درج کرنے کی ہدایت جاری کی اور کیس کی مزید سماعت 7مئی تک ملتوی کر دی۔