لاہور (کرائم رپورٹر) فیکٹری ایریا کے علاقے سے 16 سالہ قیصر علی کے مبینہ اغواء کا واقعہ پیش آیا ہے، اطلاع ملتے ہی فیکٹری ایریا پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ پولیس کے مطابق مغوی کو سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر ذرائع کی مدد سے ٹریس کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ واقعے کا مقدمہ مغوی کے والد محمد سلیم کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔ ایس پی کینٹ اختر نواز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اے ایس پی ڈیفنس کو فوری طور پر ملزمان کی ٹریسنگ اور مغوی کی بازیابی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی۔ ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ پولیس تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور امید ہے کہ مغوی کو جلد بازیاب کروا لیا جائے گا۔