پشاور (یواین پی) پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کو مبینہ طور پر پشاور سے اغواء کرلیا گیا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر اغواء کی ایف آئی آر درج کرلی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صنم جاوید کے اغواء کی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ رات ساڑھے 10 بجے کیفے میں کھانا کھاکر کینٹ کی جانب جارہے تھے کہ اس دوران 2 گاڑیوں میں سوار 5 نامعلوم افراد نے زبردستی روکا اور صنم جاوید کو زبردستی ساتھ لے گئے۔ترجمان صوبائی حکومت نے بتایا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی ہدایات پر اغواء کاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے فوری کارروائی کا آغاز کردیا گیا