طالبہ کاباپ، بھائی پر زیادتی کاالزام ،مقدمہ درج،ملزم گرفتار

چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)تھانہ کسووال کی حدود میں 16 سالہ طالبہ نے اپنے باپ اور بھائی پر زیادتی کا الزام لگادیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے باپ، بیٹے کو گرفتار کرلیا۔ حسن کالونی کی رہائشی (ر، ک )نے اپنے باپ خالد اور 17 سالہ بھائی مبشر پر زیادتی کا الزام لگایا جس پر پولیس نے اسکا میڈیکل کرایا تو زیادتی کی تصدیق ہوگئی۔ پولیس نے ملزموں کوگرفتارکرکیتفتیش شروع کردی۔